سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان کا بھارت کے خلاف قانونی جنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک
|
2 May 2025
پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کے خلاف قانونی جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی نے خطے میں آبی تنازعات کی نئی لہر پیدا کر دی ہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق حکومت نے اس پیشرفت پر سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے نئی دہلی کو باقاعدہ سفارتی نوٹس بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
وزارت خارجہ، قانون اور آبی وسائل کی مشاورت کے بعد یہ طے پایا کہ بھارت سے معاہدے کی معطلی کی وجوہات پوچھی جائیں گی اور عالمی اداروں میں بھی بھارت کی ممکنہ آبی جارحیت کو اجاگر کیا جائے گا
ماہرین کا کہنا ہے کہ قانونی لحاظ سے پاکستان کو برتری حاصل ہے اور ممکن ہے کہ بھارت کو بین الاقوامی دباؤ کے تحت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے۔
Comments
0 comment