13 hours ago
سانحہ سوات کے وقت ایئرایمبولینس وزرا اور ان کے گھروالوں کو فیسٹیول میں چھوڑ رہی تھی، گورنر

ویب ڈیسک
|
5 Jul 2025
گورنر خیبرپختونخوا نے سانحہ سوات اور تجاوزات کیخلاف آپریشن پر صوبائی حکومت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات کے حالیہ واقعے اور صوبے میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن پر خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کنڈی نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایئر ایمبولینس سوات واقعے میں دستیاب نہیں تھی، جبکہ انہیں سننے میں آیا ہے کہ "ایئر ایمبولینس شندور پولو فیسٹیول میں وزراء کی فیملی کو خدمات فراہم کرنے میں استعمال ہوئی"۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ "افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لیے ایئر ایمبولینس نہیں تھی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اگر یہ اتنے نالائق ہیں تو ایئر فورس، نیوی سے مدد لے لیتے، کیا ریسکیو 1122 میں غوطہ خور نہیں تھے؟"
تجاوزات کے خلاف آپریشن پر بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی 13 سال سے حکومت میں ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے اس دعوے پر کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "جس نے تجاوزات کی اجازت دی، پہلے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے"۔ ان کا کہنا تھا کہ "پہلے پیسے لے کر تجاوزات قائم کیے، اب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے"۔
گورنر نے مطالبہ کیا کہ "صوبائی حکومت میں شامل لوگوں کی تجاوزات گرائی جائیں تو پھر یہ تجاوزات کے خلاف حقیقی آپریشن ہوگا۔"
Comments
0 comment