سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اقدام

ویب ڈیسک
|
2 Jul 2025
الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کر دیں
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 74 مخصوص نشستیں بحال کر دی ہیں۔
بحال ہونے والی نشستوں میں قومی اسمبلی کی 19، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 25، پنجاب اسمبلی کی 27، اور سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں شامل ہیں۔
اس فیصلے کے بعد، الیکشن کمیشن نے 24 اور 29 جولائی 2024 کے اپنے سابقہ نوٹیفکیشنز کو واپس لے لیا ہے، جن کے تحت تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کی واپسی کا اعلان کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کا یہ اقدام سپریم کورٹ کے 27 جون 2025 کے نظرثانی اپیلوں پر سنائے گئے فیصلے کی تعمیل میں ہے۔
اس کے نتیجے میں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی واپسی کے سابقہ نوٹیفکیشنز کالعدم ہو گئے ہیں۔
Comments
0 comment