صارفین کیلیے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا
ویب ڈیسک
|
19 Sep 2024
بجلی صارفین کیلیے خوشخبری یہ ہے کہ انہیں قیمتوں میں معمولی ریلیف مل سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں معمولی ریلیف متوقع ہے اور ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 57 پیسے کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
سی پی پی اے نے قیمت میں کمی سے متعلق نیپرا میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 26 ستمبر کو سماعت کرے گی۔ نیپرا سماعت کے بعد قیمتوں میں کمی سے متعلق فیصلہ کرے گا۔
Comments
0 comment