سراج الحق کو شکست دے کر حافظ نعیم واضح اکثریت سے جماعت اسلامی کے سربراہ منتخب

سراج الحق کو شکست دے کر حافظ نعیم واضح اکثریت سے جماعت اسلامی کے سربراہ منتخب

حافظ نعیم کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ایک متاثر کن آواز سمجھے جاتے ہیں
سراج الحق کو شکست دے کر حافظ نعیم واضح اکثریت سے جماعت اسلامی کے سربراہ منتخب

ویب ڈیسک

|

4 Apr 2024

لاہور: حافظ نعیم الرحمان کو کارکنان نے ووٹ دے کر جماعت اسلامی پاکستان کا نیا امیر منتخب کرلیا۔

جماعت اسلامی کے امیر کے لیے ہونے والے الیکشن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم مدمقابل تھے۔

حافظ نعیم کو کارکنان کی جانب سے زیادہ ووٹ ملے اور وہ کثرت رائے سے جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوگئے ہیں۔

صدر الیکشن کمیشن جماعت اسلامی راشد نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کے انتخاب میں 82 فیصد ووٹنگ ہوئی، کُل ووٹوں 45 ہزار میں چھ ہزار خواتین ارکان ہیں۔

واضح رہے کہ سراج الحق کو 2014 میں جماعت اسلامی کا امیر منتخب کیا گیا تھا، وہ دس سال اس ذمے داری پر فائز رہے۔ ان سے پہلے سید منور حسن، قاضی حسین احمد، میاں طفیل محمد اور مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی اس ذمے داری پر فائز رہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!