سیلابی صورتحال: دریائے سندھ کے قریب مکینوں کو گھر خالی کرنے کا حکم جاری

Webdesk
|
3 Sep 2025
حیدرآبادار: کوٹڑی بیراج پر سیلابی صورتحال کے باعث دریائے سندھ کے قریب مکینوں کو گھر خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، ضلعی انتظامیہ نے قریب کے مکینوں کو گھروں سے فوری خالی کرنے کی ہدایت کردی۔انتظامیہ کی جانب سے ملاح گوٹھ، شہمیر شورو گوٹھ، ڈیتھا گوٹھ، سحرش نگر اور حسین آباد کے علاوہ لطیف آباد نمبر 4 اور نمبر 10 میں بھی اعلانات کیے گئے ہیں۔
مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں کیونکہ کسی وقت بھی نقصان کا خطرہ موجود ہے۔خیال رہے پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلاب اب سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے۔
گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 60 ہزار کیوسک، سکھر بیراج پر 2 لاکھ 80 ہزار کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر 2 لاکھ 73 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔دو روز بعد پنجاب سے آنے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگا۔ سندھ حکومت نے سپر فلڈ کی تیاری شروع کر دی ہے۔
Comments
0 comment