تحریک انصاف کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی

تحریک انصاف کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی

ڈپٹی کمشنر کو پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے آج شام 5 بجے تک درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
تحریک انصاف کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی

Webdesk

|

20 Sep 2024

لاہور : لاہورکی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جلو پارک گرائونڈ میں جلسے کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کو پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے آج شام 5 بجے تک درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

 ڈپٹی کمشنر کے مطابق پی ٹی آئی کا جلسہ 21 ستمبر کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔ضلعی انتظامیہ نے 44 ایس او پیز کے ساتھ پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جلسے کے وقت کے حتمی تعین کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!