ٹرینوں میں گشت کرنے والے اہلکاروں کیلئے نئے ایس او پیز کا اعلان

ٹرینوں میں گشت کرنے والے اہلکاروں کیلئے نئے ایس او پیز کا اعلان

اگر پولیس اہلکار ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرواتا ہے یا کسی مسافر کی ٹکٹ چیک کرتاہے تو اسکی رپورٹ کی جائے
ٹرینوں میں گشت کرنے والے اہلکاروں کیلئے نئے ایس او پیز کا اعلان

Webdesk

|

18 Apr 2024

نوشہروفیروز:  ملت ایکسپریس واقعہ کے بعد ٹرینوں میں سختی پولیس اہلکاروں کی نیندیں اڑ گئیں۔

پاکستان ریلوے پولیس CPO لاہور میں آئی جی۔ انسپکٹر جنرل پولیس پاکستان ریلوے کی جانب سے ملت ایکسپریس ٹرین میں پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون مسافر سے بد تمیزی واقعہ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انسپکٹر جنرل پولیس نے ٹرین میں خاتون پر تشدد واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

 اجلاس کے دوران IG ریلوے نے ایک لیٹر کے ذریعہ پاکستان ریلوے کے تمام انچارجز اسپیشل برانچ ریلوے پولیس کو نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹرینوں میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار مسافروں سے گفتگو کرنے سے پہلے سلام پھر کلام کریگا۔

اگر پولیس اہلکار ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرواتا ہے یا کسی مسافر کی ٹکٹ چیک کرتاہے تو اسکی رپورٹ کی جائے کیونکہ یہ ریلوے حکام کی ذمہ داری ہے۔

 انسپکٹر جنرل پولیس لاہور نے مزید کہاکہ غیر اخلاقی سرگرمیوں۔ نشے کے عادی پولیس ملزمان کی نشاندھی کرکے فہرستیں جلد روانہ کی جائیں.IG ریلوے نے مزید کہاکہ پولیس اہلکار اپنی وردی پر نیم پلیٹ ضرور لگائیں تاکہ اگر وہ کسی سرگرمی میں ملوث ہو تو اسکی پہچان ہوسکے اور اسکے خلاف فوری ایکشن لیاجائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!