وزیراعظم اور ٹرمپ کی آج ملاقات ہوگی
دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوگی

ویب ڈیسک
|
25 Sep 2025
وزیراعظم شہباز شریف آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے باضابطہ ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی سطح پر پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہوں گے۔ ایجنڈے میں تجارت، افغانستان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی میں تعاون، اور مشرقِ وسطیٰ سمیت اہم عالمی امور شامل ہیں۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم نیویارک واپس جائیں گے جہاں وہ جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں
گے۔
Comments
0 comment