آئینی ترامیم، عمران خان کا مولانا پر شبہات کا اظہار

آئینی ترامیم، عمران خان کا مولانا پر شبہات کا اظہار

عمران خان نے کہا کہ دیکھتے ہیں مولانا کا کیا کردار ہوسکتا ہے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا
آئینی ترامیم، عمران خان کا مولانا پر شبہات کا اظہار

ویب ڈیسک

|

18 Sep 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان کے ڈٹ جانے اور مخالفت پر بھی اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کردیا ہے۔

اڈیالہ میں سماعت کے دوران غیر رسمی گفتگو میں صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ تحریک انصاف کا سوشل میڈیا مولانا کو آپ سے بڑا لیڈر ظاہر کررہا ہے اس کی وضاحت کردیں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کیلیے تمام سیاسی طاقتوں کو اکھٹا ہونا ہوگا اور اگر مولانا فضل الرحمان ساتھ کھڑے ہوں تو اچھی بات ہے، آئینی ترامیم کی حمایت کے معاملے میں مولانا فضل الرحمان کا کیا کردار ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!