بندر بھی اغوا کی وارداتوں میں ملوث نکلے، دشمنی دوسری نسل میں منتقل

ویب ڈیسک
|
23 May 2025
جانوروں میں ذہین ترین اور انسان کی نقل کرنے والے بندروں کے حوالے سے سائنسی ماہرین نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔
جرمنی کے میکس پلانک انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے پاناما کے جزیرے پر Capuchin بندروں کی ایک حیرت انگیز سرگرمی ریکارڈ کی ہے، جسے ’منکی کڈ نیپنگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق بندوں نے 2022 اور 2023 میں کیپوچن بندروں نے ہولر کے 11 بچوں کو اغوا کیا جن میں سے بیشتر ہلاک ہوگئے جبکہ کچھ فرار ہوئے۔ حیران کن طور پر، اغوا کار بندروں نے بچوں کو نہ کھایا، نہ ہی ان پر جارحیت یا کسی قسم کا ظلم کیا۔
تاہم اس بات کا انکشاف ہوا کہ اغوا ہونے والے بچوں کے والدین نے بدلہ لیا اور اب یہ جنگ دوسری نسل میں منتقل ہوگئی ہے۔
یہ پہلی بار ہے کہ جانوروں کی دنیا میں بین النوعی اغوا کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ تاہم ایک انکشاف یہ ہوا کہ اغوا کار بندر مردہ مغویوں کو اپنے ساتھ لے کر گھوم رہے تھے تاکہ علاقے میں دھاگ بیٹھے۔
ماہرین کے مطابق اغوا کا مقصد نامعلوم ہے، ممکنہ طور پر یہ سماجی دباؤ یا تجربے کا حصہ ہو سکتا ہے۔
تحقیق کے نتائج جرنل کرنٹ بائیولوجی میں شائع ہوئے ہیں۔ جس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کپ کیپوچن بندر امریکا میں پائے جاتے اور یہ ذہین ترین نسل ہے۔
Comments
0 comment