میٹا نے 1 کروڑ فیس بک اکاؤنٹس بلاک کردیے

ویب ڈیسک
|
16 Jul 2025
انٹرنیٹ کی مشہور کمپنی میٹا (سابقہ فیس بک) نے رواں سال کے چھ ماہ کے دوران 1 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس اور پیجز بلاک کردیے۔
کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پلیٹ فارم پر موجود اسپیم اور جعلی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جن کا کوئی وجود نہیں تھا اور یہ محض دھوکا دہی کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔
کمپنی نے بتایا کہ 2025 کے پہلے چھ ماہ میں تقریباً 1 کروڑ فیس بک اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق، یہ اقدام صارفین کو معتبر اور قابل اعتماد تجربہ فراہم کرنے کے ہدف کا حصہ ہے۔ ہٹائے گئے اکاؤنٹس میں سے زیادہ تر مشہور تخلیق کاروں کی نقل کر رہے تھے اور کم معیاری یا AI سے بنایا گیا مواد شیئر کرتے تھے۔
میٹا کے CEO مارک زکربرگ نے حال ہی میں اعلان کیا کہ کمپنی "سیکڑوں ارب ڈالرز" AI کے شعبے میں لگائے گی، جس میں کمپنی کا پہلا AI سپر کلسٹر بھی شامل ہے جو اگلے سال لانچ ہوگا۔
Comments
0 comment