سندھ حکومت کا کراچی تا سکھر بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ

سندھ حکومت کا کراچی تا سکھر بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ

کچھ غیر ملکی سرمایہ کار آئے ہیں اور ان سے بلٹ ٹرین سمیت ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں پر بات ہوئی ہے۔
سندھ حکومت کا کراچی تا سکھر بلٹ ٹرین چلانے کا منصوبہ

Webdesk

|

10 Dec 2024

کراچی : سندھ حکومت نے کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔یہ بات سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی ہے۔

انہوںنے کہا کہ کچھ غیر ملکی سرمایہ کار آئے ہیں اور ان سے بلٹ ٹرین سمیت ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں پر بات ہوئی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سے حیدر آباد اور پھر حیدر آباد سے سکھر بلٹ ٹرین یا اسپیڈ ٹرین شروع کرنے کی بات ہوئی ہے، سرمایہ کاروں نے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ پنک بسوں سے متعلق بھی کہا گیا کہ یہ کیسے ہو گا لیکن ہم نے پروجیکٹ شروع کر دیا، پنک ٹیکسی پروجیکٹ شروع کرنے کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن چل رہی ہے، اورنج لائن بن چکی، ریڈ اور یلو لائن پر کام چل رہا ہے، بی آر ٹی بنانے کے دوران بہت ساری یوٹیلیٹیز بھی منتقل کرنا ہوتی ہیں، یہ بھی تاخیر کی وجہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!