واٹس ایپ کا صارفین کیلیے ایک اور سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ

واٹس ایپ کا صارفین کیلیے ایک اور سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ

صارف انٹرفیس کو بہتر بنانے کے لیے ویب صارفین کے لیے جلد ہی ایک نیا سائڈ بار متعارف کرائے گا۔
واٹس ایپ کا صارفین کیلیے ایک اور سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ

Webdesk

|

16 Apr 2024

واٹس ایپ انتظامیہ گزشتہ سال سے اپنے ویب صارفین کے لیے سائیڈبار اور ڈارک موڈ کے ساتھ ایک نئے انٹر فیس پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

واٹس ایپ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صارف انٹرفیس کو بہتر بنانے کے لیے ویب صارفین کے لیے جلد ہی ایک نیا سائڈ بار متعارف کرائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ انٹرفیس فی الحال بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے جو ویب کلائنٹ کے آفیشل بیٹا پروگرام میں شامل ہیں۔نئے سائیڈ بار میں بہتر نیوی گیشن اور اہم سیکشنز تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔

نئے سائیڈ بار فیچر کے ساتھ اب آپ واٹس ایپ ویب پر براؤزنگ کے بہتر تجربے سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جس میں ضروری حصوں تک فوری رسائی حاصل ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ اس انٹرفیس کو نیوی گیشن کو بڑھانے اور صارفین کو واٹس ایپ ویب کے مختلف حصوں کے ذریعے نقل و حرکت کا ایک واضح اور منظم طریقہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

دوبارہ ڈیزائن کردہ سائیڈ بار صارفین کو آسانی سے بات چیت کے درمیان سوئچ کرنے، اسٹیٹس اپ ڈیٹس چیک کرنے اور صرف ایک کلک کے ساتھ آرکائیو پیغامات تک رسائی حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!