وی پی این کی بندش سے متعلق پی ٹی آئی کی وضاحت

وی پی این کی بندش سے متعلق پی ٹی آئی کی وضاحت

پی ٹی اے نے میڈیا خبروں کی تردید کردی
وی پی این کی بندش سے متعلق پی ٹی آئی کی وضاحت

ویب ڈیسک

|

12 Sep 2024

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کو بلاک نہیں کیا جا رہا۔

 پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وی پی این بند کرنے کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وی پی اینز کو بلاک کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا جارہا۔ 

اعلامیے میں وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاوٴسز، فری لانسرز، بینکوں اور دیگر کاروباروں سے درخواست کی ہے کہ زیر استعمال وی پی این کو ’رجسٹر‘ کرائیں تاکہ ’کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں‘ بلا تعطل انٹرنیٹ سروسز کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی ٹی اے نے مزید کہا کہ کاروباری ادارے پی ٹی اے اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنا وی پی اینز رجسٹر کرا سکتے ہیں، یہ عمل مفت ہے اور اس میں 2 سے 3 روز لگتے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!