10 hours ago
زیر زمین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر
عالمی ٹیمیں خرابی دور کرنے کیلیے اقدامات کررہی ہیں

ویب ڈیسک
|
6 Sep 2025
کراچی: پاکستان میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہونے کا امکان ہے کیونکہ جدہ کے قریب سمندر میں زیرِ آب فائبر آپٹک کیبلز کٹ گئی ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے ترجمان کے مطابق، اس واقعے کے باعث مصروف اوقات میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہو سکتی ہے اور اس کے معیار میں بھی معمولی کمی آ سکتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی شراکت دار ادارے کیبلز کی مرمت پر فوری کام کر رہے ہیں، جبکہ پی ٹی سی ایل کی مقامی ٹیمیں متبادل بینڈوڈتھ فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاکہ انٹرنیٹ کی بندش کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
Comments
0 comment