بچوں اور بچیوں کے اغوا، زیادتی کے متعدد واقعات کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

بچوں اور بچیوں کے اغوا، زیادتی کے متعدد واقعات کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے
بچوں اور بچیوں کے اغوا، زیادتی کے متعدد واقعات کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ویب ڈیسک

|

23 Nov 2025

راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بچوں اور بچیوں سے اغوا و زیادتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب ایک خطرناک ملزم ہلاک ہوگیا۔ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کارروائی اس وقت کی گئی جب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ٹیم نے چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جس سے سب انسپکٹر محمد اویس کو گولی لگی تاہم وہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔

جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ دم توڑ گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت محمد عباس کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد عباس نہ صرف ایک معصوم بچی کے اغوا کے کیس میں مطلوب تھا بلکہ راولپنڈی اور لاہور میں بچوں سے زیادتی اور اغوا کے متعدد رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔

واقعے کی اطلاع پر اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!