ایران کا امریکا و اسرائیل پر ملک تقسیم کر کے تیل پر قبضے کی سازش کا الزام

ایران کا امریکا و اسرائیل پر ملک تقسیم کر کے تیل پر قبضے کی سازش کا الزام

امریکا اور اسرائیل ایران کو ٹکڑوں میں بانٹ کر اس کے تیل کی دولت پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ایران کا امریکا و اسرائیل پر ملک تقسیم کر کے تیل پر قبضے کی سازش کا الزام

Webdesk

|

10 Mar 2026

تہران : مشرقِ وسطی میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے مغربی ممالک کے ارادوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا اصل مقصد ایران کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جاری جنگ کا تعلق نہ تو جوہری ہتھیاروں سے ہے اور نہ ہی کسی سیکیورٹی خدشے سے، بلکہ اس کا مقصد ایران کی سر زمین کو تقسیم کر کے اس کے تیل کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو ٹکڑوں میں بانٹ کر اس کے تیل کی دولت پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا اصل مقصد ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی، ہماری قوم کو شکست دینا اور ہماری انسانیت کو کمزور کرنا ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران نے موجودہ حالات میں سفارت کاری کے بجائے بقا کو ترجیح دی ہے۔ان کے مطابق یہ ہماری پسند کی جنگ نہیں بلکہ ایک ایسی جنگ ہے جو ہم پر مسلط کی گئی ہے اور جسے ہم مجبوری کے تحت لڑ رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!