نیتن یاہو کی ہلاکت سے متعلق ایرانی میڈیاپر قیاس آرائیاں

نیتن یاہو کی ہلاکت سے متعلق ایرانی میڈیاپر قیاس آرائیاں

اسرائیلی حکام نے اس سے قبل بھی ایسے دعوں کو "جعلی خبریں" قرار دیا تھا
نیتن یاہو کی ہلاکت سے متعلق ایرانی میڈیاپر قیاس آرائیاں

Webdesk

|

10 Mar 2026

تہران:  اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے زخمی یا ہلاک ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹ شائع کی ہے، تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

حالیہ دنوں میں نیتن یاہو کی نئی ویڈیوز سامنے نہ آنے، ان کی رہائش گاہ کے اردگرد سکیورٹی سخت ہونے اور بعض سفارتی ملاقاتوں کے ملتوی ہونے کی وجہ سے ان کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ میں سابق امریکی انٹیلی جنس افسر اسکاٹ رِٹر کے ایک بیان کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں دعوی کیا گیا کہ ایران نے نیتن یاہو کے ممکنہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ان کے بھائی کی ہلاکت ہوئی۔

تاہم تسنیم نیوز نے خود بھی تسلیم کیا کہ اس دعوے کی کوئی سرکاری تصدیق یا تردید موجود نہیں۔دوسری جانب دستیاب معلومات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے 7 مارچ کو ایک سرکاری بیان جاری کیا تھا جبکہ اسرائیلی حکام کے مطابق وہ 6 مارچ کو بیرشیبا میں ایک حملے کے مقام کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے اس سے قبل بھی ایسے دعوں کو "جعلی خبریں" قرار دیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں اکثر نامکمل معلومات یا افواہوں کو بنیاد بنا کر سازشی نظریات پھیلائے جاتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!