بھیک مانگنے والے بچوں سے زیادتی، سب انسپکٹر گرفتار

بھیک مانگنے والے بچوں سے زیادتی، سب انسپکٹر گرفتار

شمس کالونی سب انسپکٹر صہیب پاشا نے پمز اسپتال سے دو بچوں کو اٹھایا،
بھیک مانگنے والے بچوں سے زیادتی، سب انسپکٹر گرفتار

Webdesk

|

23 Sep 2024

اسلام آباد :شہر اقتدار میں بھیک مانگنے والے بچوں سے زیادتی کے الزام پر سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا گیا،۔

ذرائع کے مطابق تھانہ شمس کالونی سب انسپکٹر صہیب پاشا نے پمز اسپتال سے دو بچوں کو اٹھایا، ملزم نے بچوں کو دو دن اپنے پاس رکھا اور کسی ریکارڈ کا حصہ نہ بنایا  ۔

12 سالہ عبداللہ اور 11 سالہ عبد الرحمٰن کوتھانہ شمس کالونی میں بدفعلی کا نشانہ بنایا، صہیب پاشا نے بچوں پر جوتیوں اور لاٹھیوں سے تشدد بھی کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تشدد اور زیادتی کے بعد صہیب نے بچوں کو ایدھی سنٹر چھوڑ دیا۔ ملزم کو گاڑی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے گشت پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔

ڈی آئی جی علی رضا نے کہا کہ شعیب پاشا کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہے ہیں، سب انسپکٹر شعیب پاشا کو نوکری سے برخاست کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!