باراتیوں کو لے جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے متعدد جان سے گئے

باراتیوں کو لے جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے متعدد جان سے گئے

جیپ دریا میں گرنے سے 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کی لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں۔
باراتیوں کو لے جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے متعدد جان سے گئے

Webdesk

|

24 Dec 2024

باراتیوں کو لے جانے والی گاڑی نگدار کناری کے مقام پر دریائے نیلم میں گر گئی، جس کے باعث چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مقامی ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جیپ دریا میں گرنے سے 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔مرنے والوں کی لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں۔

 ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت مانسہرہ کے رہائشیوں کے طور پر ہوئی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ جیپ مانسہرہ سے چنگان شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہی تھی۔

اس سے قبل بھی رواں ماہ نیلم میں ایک جیپ کے گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!