8 hours ago
بوڑھی ماں کی بستر میں لپٹی 3 روز پرانی لاش برآمد، بیٹے نے قتل کیا
سانگھڑ میں خاتون کو بیٹے نے قتل کیا اور فرار ہوگیا
ویب ڈیسک
|
23 Nov 2025
سندھ کے ضلع سانگھڑ میں افسوسناک واقعہ تب سامنے آیا جب سنجھورو کے ایک گھر سے ایک بزرگ خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق خاتون کو اُن کے بیٹے نے تین دن قبل تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا تھا اور لاش بستر میں چھپا رکھی تھی۔
اہلِ محلہ نے گھر سے اٹھنے والی شدید بدبو پر شک ظاہر کیا اور پولیس کو اطلاع دی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں نے گھر سے لاش برآمد کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تحقیقات سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم ذہنی طور پر غیر متوازن معلوم ہوتا ہے، تاہم اس پہلو سمیت تمام حقائق کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
Comments
0 comment