چھٹی کے دن کام بولنے پر شوہر نے بیوی کو مار ڈالا

چھٹی کے دن کام بولنے پر شوہر نے بیوی کو مار ڈالا

واقعی راولپنڈی میں پیش آیا
چھٹی کے دن کام بولنے پر شوہر نے بیوی کو مار ڈالا

ویب ڈیسک

|

18 Feb 2024

راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے گسرور میں معمولی جھگڑے پر خاتون کو گھر میں قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاوند نے گھریلو ناچاقی پر اہلیہ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا، ملزم امجد علی کی عمر پچاس سال ہے اور مقتولہ اللہ رکھی کی عمر پنتالیس سال تھی۔

پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف اور اس پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ کے ساتھ تلخ کلامی ہوتی رہتی تھی، اتوار کو چھٹی کے روز وہ جب لیٹا ہوا تھا تو اہلیہ نے کام بولا اور نہ کرنے پر لڑتے ہوئے بدعائیں دیں، جس پر وہ مشتعل ہوا اور پھر ہاتھ اٹھا دیا۔

پھر اسی دوران اس کے سر پر ڈنڈے کا وار کیا جس کے بعد مقتولہ زمین پر گر پڑی اور ہوش میں نہیں آئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!