1 hour ago
فیصل آباد میں کمیکل کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے متعدد ہلاکتیں
ویب ڈیسک
|
21 Nov 2025
فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں جمعہ کی صبح ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے فوراً بعد فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ پوری فیکٹری کی عمارت منہدم ہوگئی جبکہ قریبی گھروں کی چھتیں اور دیواریں بھی متاثر ہوئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کام جاری ہے۔ اب تک پانچ افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ مجموعی طور پر 10 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
امدادی ٹیمیں بھاری ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید لوگ فیکٹری اور اطراف کے گھروں کے ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں۔
ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment