1 hour ago
حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، بڑا اضافہ
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 393 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ویب ڈیسک
|
24 Apr 2026
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 54 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کردیا، پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں تقریبا 27، 27 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت بڑا اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 33 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 19 پیسے ہوگئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
Comments
0 comment