مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب، ملک کی نمائندگی کریں گی

مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب، ملک کی نمائندگی کریں گی

مس یونیورس پاکستان 2026 کی تاج پوشی کی تقریب فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے روزال پارک ہوٹل میں منعقد ہوئی
مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب، ملک کی نمائندگی کریں گی

Webdesk

|

20 Aug 2026

کراچی: پاکستانی ماڈل مصباح ارشد نے مس یونیورس پاکستان 2026 کا اعزاز اپنے نام کرلیا. وہ نومبر میں پورٹو ریکو میں ہونے والے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مس یونیورس پاکستان 2026 کی تاج پوشی کی تقریب فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے روزال پارک ہوٹل میں منعقد ہوئی. جہاں 10 فائنلسٹس کے درمیان مقابلے کے بعد مصباح ارشد کو فاتح قرار دیا گیا۔

اس کامیابی کے بعد مصباح ارشد 24 نومبر کو پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں ہونے والے مس یونیورس 2026 کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی. جہاں دنیا بھر سے منتخب ہونے والی حسینائیں عالمی اعزاز کے لیے مقابلہ کریں گی۔

مصباح ارشد کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ ماضی میں اسلام آباد میں بھی رہ چکی ہیں۔ فی الحال وہ جرمنی کے شہر میونخ میں مقیم ہیں، جہاں وہ یونیورسٹی آف ہیگن سے نفسیات کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!