حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق

حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق

فائرنگ سے ہلاک شخص کی شناخت 45 سالہ شاہ نواز کے نام سے کی گئی، لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق

Webdesk

|

18 Sep 2024

کراچی: سپرہائی وے چاکر ہوٹل آکا خیل گرائونڈ کے قریب فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے ہلاک شخص کی شناخت 45 سالہ شاہ نواز کے نام سے کی گئی، لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول شاہ نواز پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور اور جنجال گوٹھ کا رہائشی تھا، مقتول صبح چار بجے گھر سے نکلا اور صبح 6 بج کر 50 منٹ پر لاش سڑک کنارے سے ملی۔

پولیس حکام کے مطابق شبہ ہے مقتول کو نامعلوم مسلح ملزمان نے کسی اور مقام پر قتل کیا اور لاش سپرہائی وے چاکر ہوٹل آکا خیل گراونڈ کے قریب پھینک کر فرار ہوئے۔

پولیس کے مطابق بظاہر مقتول کو جسم پردو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاکہ واقعہ افسوسناک ہے۔

 پولیس میرٹ پر تحقیقات کرے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے، کسی بھی انسانی جان کا نقصان قابل مذمت ہے۔ مقتول شاہنواز کے لواحقین اور پولیس سے رابطے میں ہوں، معاملے کے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔

مقتول کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ نواز پر گزشتہ روز مسلح ملزمان نے حملہ کیا تھا، ملزمان کی فائرنگ پر شاہ نواز نے بھی ہوائی فائرنگ کی تھی جس سے ملزمان فرار ہوگئے۔

 شاہ نواز گزشتہ روز تعطیل کی وجہ سے گھر پر تھا اور اپنے پلاٹس کا معائنہ کرنے گیا تھا۔بھائی نے مزید بتایا کہ شاہ نواز بدھ کی صبح چار بجے ڈیوٹی کے یئے گھر سے روانہ ہوا تھا، لیکن شاہ نواز کو ڈکیتی یا دشمنی پر قتل کیا گیا کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!