جعلی دستاویزات پر کراچی سے جرمنی جانے والی 3 افغان خواتین گرفتار

جعلی دستاویزات پر کراچی سے جرمنی جانے والی 3 افغان خواتین گرفتار

تینوں خواتین جعلی میڈیکل، کاروباری دستاویزات سے جرمنی جارہی تھیں
جعلی دستاویزات پر کراچی سے جرمنی جانے والی 3 افغان خواتین گرفتار

Webdesk

|

23 Sep 2024

 کراچی: جعلی دستاویزات پر کراچی سے جرمنی جانے والی 3 افغان خواتین گرفتار کرلیا گیا، خواتین جعلی میڈیکل اورکاروباری دستاویزات پرجرمنی جارہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سی جرمنی جانیوالی3افغان خواتین گرفتار کرلیا۔

امیگریشن حکام نے بتایا کہ تینوں خواتین جعلی میڈیکل، کاروباری دستاویزات سے جرمنی جارہی تھیں تاہم تینوں خواتین کواینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایک افغان مسافرخاتون عزیزہ محمدی علاج کرانے کیلئے ویزالیکرپاکستان آئی تھیں ، خاتون نے27 اپریل سے20 مئی تک اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج ظاہر کیا۔

دستاویزات کے مطابق پاسپورٹ بننے کے بعد اس سے پہلے کبھی پاکستان نہیں آئی جبکہ دوسری افغان شہری مہریہ رحمانی پاکستان میں بزنس ویزا پر آئی تھیں اور دستاویزات میں وہ شوہر اقبال کے ساتھ پاکستان کے کاروباری سفر پر تھیں۔

 شوہر کے بارے میں سوال کیا گیا تو افغان خاتون نے خود کو کنوارہ ظاہر کیا۔ریکارڈ میں بتایا گیا تیسری افغانی خاتون زہرہ 2 ستمبر کو ایک مریضہ کی اٹینڈنس بن کرپاکستان آئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!