کلفٹن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک
ملزمان کو اسنیپ چیکنگ کے دوران رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔
Webdesk
|
24 Nov 2024
کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن گنڈا نالہ اسٹاپ کے قریب مبینہ مقابلے میں چار ملزمان مارے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو اسنیپ چیکنگ کے دوران رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔
جوابی فائرنگ میں چاروں ملزمان مارے گئے۔ہلاک ملزمان سے 4 پستول اور دو موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 2ہفتے قبل ڈیفنس میں سیکیورٹی گارڈ کو ڈکیتی کے دوران قتل کیا تھا، ملزمان مقتول سعید سے 5لاکھ روپے چھین کر لے گئے تھے۔
Comments
0 comment