2 hours ago
کراچی، گلستان جوہر میں گھر میں گھس کر 43 لاکھ کی ڈکیتی
ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر واردات کی
ویب ڈیسک
|
23 Apr 2026
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 16 میں ایک رہائشی بنگلے میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی، جہاں مسلح افراد اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور زیورات لے اڑے۔
پولیس کے مطابق ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور وہاں موجود افراد کو قابو میں کر کے تقریباً 43 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی زیورات سمیٹ کر فرار ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں چار افراد ملوث تھے، جن میں سے تین گھر کے اندر داخل ہوئے جبکہ ایک ملزم باہر گاڑی میں موجود رہا۔ ملزمان کالے شیشوں والی گاڑی میں آئے تھے اور اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک پہنے ہوئے تھے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں پر کام جاری ہے۔
Comments
0 comment