کراچی، رضویہ میں زور دار دھماکا
سلینڈر دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوئے
ویب ڈیسک
|
16 Dec 2024
شہر قائد کے علاقے رضویہ میں دھماکا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رضویہ میں زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی تھی۔
حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جگہ کا تعین کر کے وقوعہ پر پہنچی۔
پولیس کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل کی دکان میں سلینڈر پھٹنے کیوجہ سے ہوا ہے، جس کی وجہ سے دکان میں آگ بھی لگ گئی۔
دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
Comments
0 comment