کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلہ

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلہ

ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی ہے
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلہ

Webdesk

|

2 May 2024

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زمین زلزلے سے لرز اٹھی جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، شاہ فیصل، گلستان جوہر، سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ سپر ہائی وے پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور اطراف کے علاقوں میں بھی شہریوں کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جو خوف زدہ ہوئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.3 جبکہ گہرائی 84 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز مشرقی ملیر سے 83 کلومیٹر فاصلے پر تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!