کراچی میں 7 سالہ بچے کا لرزہ خیز قتل، 15 سالہ رشتے دار ملوث نکلا

کراچی میں 7 سالہ بچے کا لرزہ خیز قتل، 15 سالہ رشتے دار ملوث نکلا

آبان کو اسلیے مارا کیونکہ وہ میری شکایتیں لگاتا تھا، ملزم کا پولیس کو بیان
کراچی میں 7 سالہ بچے کا لرزہ خیز قتل، 15 سالہ رشتے دار ملوث نکلا

Webdesk

|

16 Feb 2024

شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں دو روز قبل لرزہ خیز واردات میں 7 سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق 7 سالہ آبان کے قتل میں اُس کا سگا 15 سالہ ماموں زاد بھائی ملوث ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

ملزم نے بتایا کہ اُس نے گھر کی چھری سے آبان کا گلا کاٹا اور پھر ممانی کو واٹس ایپ پر بتایا کہ آبان کھو گیا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ آبان اپنے ابو (ماموں) سے میری شکایات کرتا تھا اور مجھے اُس پر اسی وجہ سے غصہ بھی تھا۔

کم عمر ملزم نے کہا کہ میں واردات کے بعد دس منٹ کے اندر اپنے گھر واپس پہنچ گیا تھا اور پھر چھری کو دھو کر باورچی خانے میں ہی رکھ دیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل فیڈرل بی ایریا کے علاقے بلاک 16 میں ایک بچے کو شہہ رگ کاٹ کر ملزمان جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے، وقوعہ سے قریب گھر میں کھڑی خاتون نے یہ منظر دیکھ کر شور مچایا تو علاقہ مکین جمع ہوئے اور بچے کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے انتقال کرگیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!