کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران دو کاروباری شخصیات قتل
ویب ڈیسک
|
23 Dec 2023
کراچی میں ایک ہی دن میں دو ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں صنعت کار کا بیٹا اور آئسکریم کی دکان کا مالک قتل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہفتے کے روز چند گھنٹوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات ہوئے، جن میں سے پہلا نیو کراچی صنعتی ایریا میں ہوا، جس میں صنعت کار کے نوجوان بیٹے کو ٹارگٹ کیا گیا۔
دوسرا واقعہ گرومندر پر قائم بلیو ربن بیکری کے سامنے پیش آیا جہاں تقریبا آٹھ موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے کار سوار پر اندھا دھند گولیاں برسائیں اور وہ جاں بحق جبکہ ساتھ بیٹھا شخص زخمی ہوگیا۔
نیوکراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں دھاگے کی فیکٹری کے مالک سلیم مون کا 28 سالہ بیٹا اسامہ مامون جبکہ گرومندر پر راجو آئسکریم کے مالک کو نشانہ بنایا گیا، جس کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی۔
Comments
0 comment