کراچی میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، رواں سال کی تعداد 63 ہوگئی
Webdesk
|
18 Apr 2024
کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق؛ شہریوں کے تشدد سے ملزم ہلاک
شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی عمار یاسر جعفر طیار سوسائٹی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئیں جبکہ شہریوں کے تشدد سے ایک ملزم مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات کے دوران فائرنگ کی تو گولی راہ گیر خاتون کو لگی جس سے وہ جاں بحق ہوئیں، اسی دوران شہریوں نے ایک ڈاکو پکڑ لیا جبکہ اسکے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
مشتعل شہریوں کے تشدد سے ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل کو تحویل میں لی ہے۔
قبل ازیں پرانی ٹاؤن کے ڈے چوک کے قریب گھر کے اندر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی جبکہ ملیر غریب آباد رحمانیہ مسجد کے قریب آپسی جھگڑے میں فائرنگ ایک شخص زخمی ہوا جس کو ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ ولد ابراہیم عمر 25 سال۔ جھگڑے میں فائرنگ ایک شک زخمی ہوا
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں ملی۔ صرف رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 63 تک پہنچ گئی ہے۔
Comments
0 comment