3 hours ago
کراچی میں ایک اور موٹرسائیکل سوار ڈمپر گردی کا شکار
ویب ڈیسک
|
22 Nov 2025
کراچی کے علاقے سپر ہائی وے ذکریا گوٹھ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد حادثے کا شکار ہو گئے، جس میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والا سہیل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے فوراً بعد ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور فضل کو گرفتار کر لیا، جبکہ حادثے میں ملوث ڈمپر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال میں اب تک ڈمپر کی ٹکر سے 45 سے زائد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ہیوی ٹریفک سے ہلاکتوں کی تعداد 200 کے قریب پہنچ گئی۔
Comments
0 comment