کوہاٹ حملہ، ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار شہید

کوہاٹ حملہ، ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار شہید

پولیس وین میں موجود زیر حراست ملزمان بھی مارے گئے
کوہاٹ حملہ، ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار شہید

Webdesk

|

24 Feb 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے شکردرہ میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت عام شہری سمیت 7 پولیس اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ حملے میں پولیس وین میں موجود دو زیر حراست ملزمان بھی مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی اسد محمود خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم ملزمان کو تفتیش کے لیے لے جا رہی تھی کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی اسد محمود خان، انسپکٹر انار گل خان، ڈرائیور، ریڈر وہاب گل اور ایک کانسٹیبل شامل ہیں، جبکہ جاں بحق ہونے والے زیر حراست افراد کی شناخت یوسف خان اور سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسے افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!