کورنگی کازوے، ایک اور شہری ڈوب کر ہلاک

17 hours ago

کورنگی کازوے، ایک اور شہری ڈوب کر ہلاک

اب تک ڈوبنے سے اموات 11 ہوگئیں
کورنگی کازوے، ایک اور شہری ڈوب کر ہلاک

ویب ڈیسک

|

12 Sep 2025

کورنگی صنعتی ایریا کاز وے کے قریب ندی میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 20 سالہ مظہر نامی نوجوان ندی میں گر گیا۔

اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضا کاروں نے سخت کوششوں کے بعد لاش کو نکالا اور ضروری کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کے گرنے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم ماہرین کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور حفاظتی اقدامات کی کمی کے باعث اس قسم کے حادثات بڑھ رہے ہیں۔

شہری حلقوں نے کہا ہے کہ کراچی میں اربن فلڈنگ، ندی نالوں پر غیر قانونی تعمیرات اور نکاسیٔ آب کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہر سال درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

حالیہ بارشوں میں اس واقعے سمیت ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

ماہرین کا مطالبہ ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ندی نالوں کے اطراف رکاوٹیں اور حفاظتی دیواریں قائم کی جائیں اور بارشوں کے دوران کاز وے سمیت خطرناک مقامات پر شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کیا جائے تاکہ مزید سانحات سے بچا جاسکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!