خیبرپختونخوا میں 30 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں، حکومت کی طرف سے دو لاکھ سلامی

خیبرپختونخوا میں 30 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں، حکومت کی طرف سے دو لاکھ سلامی

وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر اجتماعی شادیوں کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا
خیبرپختونخوا میں 30 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں، حکومت کی طرف سے دو لاکھ سلامی

ویب ڈیسک

|

14 Feb 2025

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور کے نجی ہال میں کمزور خاندانوں کیلیے شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پشاور کے مقامی ہال میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں تمام انتظامات بشمول میوزک اور رقص کا اہتمام بھی کیا گیا۔ 

 اس تقریب کا انعقاد خیبرپختونخوا حکومت کے اجتماعی خانہ آبادی پروگرام کے تحت کیا گیا تھا۔ جس میں تمام جوڑوں اور مہمانوں کو وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا۔

تقریب میں صوبائی وزرا اور معاونین نے بھی شرکت کی۔ 

ایک جوڑے نے کہا کہ معاشی مسائل کی وجہ سے اُن کی شادی نہیں ہوپارہی تھی تاہم وزیراعلیٰ کے پوگرام کی وجہ سے ممکن ہوا، جتنا خرچہ شادی میں ہوا اتنا تو گھر والے برداشت نہیں کرپاتے، ہمارے تمام اخراجات حکومت نے ہی برداشت کیے۔

حکومت کی جانب سے ہر جوڑے کو دو لاکھ روپے سلامی جبکہ مہمانوں کیلیے ولیمے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!