خیبرپختونخوا میں پولیو ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں پر حملے، 1 شہید 2 زخمی

خیبرپختونخوا میں پولیو ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں پر حملے، 1 شہید 2 زخمی

کرک اور بنوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں
خیبرپختونخوا میں پولیو ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں پر حملے، 1 شہید 2 زخمی

ویب ڈیسک

|

16 Dec 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داود شاہ کے علاقے شکر خیل میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا جس میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار شہید یوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس حوالدار عرفان شہید جبکہ ورکر زخمی ہوئے۔

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس ٹیم پر حملہ کیا۔

بنوں کے تھانہ صدر کی حدود میں پولیو اہلکار حیات اللہ خان ہر فائرنگ ہوئی جس میں وہ زخمی ہوگئے اور انہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کو پرانی دشمنی قرار دیتے ہوئے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!