لاہور: 12 سالہ طلب علم سے زیادتی کرنے والا نجی اسکول کا ٹیچر گرفتار

لاہور: 12 سالہ طلب علم سے زیادتی کرنے والا نجی اسکول کا ٹیچر گرفتار

پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ٹیچر کو گرفتار کرلیا
لاہور: 12 سالہ طلب علم سے زیادتی کرنے والا نجی اسکول کا ٹیچر گرفتار

ویب ڈیسک

|

16 Apr 2024

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں نجی اسکول کے ٹیچر نے 12 سالہ طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ متاثرہ لڑکے کے والد نے نجی اسکول کے ٹیچر نعیم رشید کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر دائر کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آر میں والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو نجی اکیڈمی کے استاد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میلنگ کے لیے زیادتی کے مناظر کی ویڈیو بھی بنائی۔

والد نے پولیس کو بتایا کہ اُن کا بیٹا دو دن تک سہما اور روتا رہا، مسلسل اصرار کے بعد اُس نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کا انکشاف کیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں لاہور پولیس نے صوبائی دارالحکومت کے علاقے شالیمار میں ایک نابالغ لڑکے کو مبینہ طور پر اغوا، زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!