لاہور میں 9ویں جماعت کی طالبہ کے اغوا کی کوشش ناکام

11 hours ago

لاہور میں 9ویں جماعت کی طالبہ کے اغوا کی کوشش ناکام

پولیس کی بروقت کارروائی سے طالبہ بازیاب ہوگئی
لاہور میں 9ویں جماعت کی طالبہ کے اغوا کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک

|

23 Aug 2025

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں اغوا ہونے والی نویں جماعت کی طالبہ کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ یہ کارروائی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طالبہ صبح سوا 7 بجے اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلی۔ واقعے کے بعد لڑکی کے والد کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کے گھر اور اسکول کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹیج میں بچی کو برقعہ پہنے ہوئے اکیلے جاتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد پولیس نے تیزی سے کارروائی کی۔

طالبہ کی بحفاظت بازیابی کے بعد اس کے والد کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے۔ بیان میں انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو مغرب کے وقت صحیح سلامت بازیاب کرا لیا گیا ہے اور اس کارروائی میں پولیس اور سیف سٹی نے بہت تعاون کیا۔

 

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!