3 hours ago
560 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، ایرانی فوج کا دعویٰ
ایرانی فوج کے مطابق کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے اڈوں پر حملے کیے گئے
Webdesk
|
2 Mar 2026
تہران: ایرانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایرانی فوج کے مطابق کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے اڈوں پر حملے کیے گئے، 3 امریکی اور برطانوی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا، ٹینکرز اب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جل رہے ہیں۔
ایرانی فورسز نے مشرق وسطی میں موجود امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن پر بھی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، امریکی بحری بیڑے کو 4 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
Comments
0 comment