معمولی جھگڑے پر شوہر نے 5 بچوں کی ماں کو قتل کردیا

معمولی جھگڑے پر شوہر نے 5 بچوں کی ماں کو قتل کردیا

ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا
معمولی جھگڑے پر شوہر نے 5 بچوں کی ماں کو قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

16 Dec 2024

پنجاب کے علاقے گجرپورہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران غصے میں آکر شوہر نے پانچ بچوں کی ماں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرپورہ میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر طیش میں آ کر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا جہاں مقتولہ کی شناخت طوبیٰ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق  گھر میں معمولی جھگڑے پر شوہر عبدالرحمن عرف مانی شاہ نے گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتولہ طوبیٰ پانچ بچوں کی ماں تھی۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلیے کوششیں شروع کردیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!