موبائل استعمال کی اجازت نہ ملنے پر 12 سالہ بچے کی خودکشی
ویب ڈیسک
|
4 Apr 2024
لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 13 سالہ بچے نے موبائل استعمال کی اجازت نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ایان کو والدہ نے موبائل استعمال کرنے سے روکا اور اس کے ساتھ تھوڑی سختی بھی کی۔
والدہ کی جانب سے موبائل فون استعمال کی اجازت نہ ملنے پر ایان دل برداشتہ ہوا اور پھر اس نے پھندے سے جھول کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
چھٹی جماعت کے طالب علم نے اپنی ماں کے ساتھ زبانی تصادم کے بعد خود کو کمرے میں بند کر لیا تھا۔
پولیس نے مزید کہا کہ واپس آنے پر، ماں نے دیکھا کہ ایان کی موت اس وقت ہوئی جب اس نے خود کو چھت سے لٹکایا ہوا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اس سے قبل 29 مارچ کو مغل پورہ کی رہائشی نوجوان خاتون ڈاکٹر نے اپنی والدہ سے معمولی جھگڑے کے بعد اپنی جان لے لی تھی۔
متوفی کی بہن کے مطابق 33 سالہ بشریٰ سہیل نے والدہ کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد چھت کے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
Comments
0 comment