نشے سے روکنے پر سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
ویب ڈیسک
|
26 Feb 2024
لاہور کے علاقے والٹن اسلام نگر میں نشے کے عادی شخص نے چالیس سالہ اہلیہ کو چھریوں کے وار سے قتل اور بیٹی کو شدید زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے والٹن روڈ اسلام نگر کے 42 سالہ رہائشی داؤد یوسف نے نشے سے روکنے اور پیسے نہ دینے پر اپنی چالیس سالہ بیوی رینا داؤد کو چھریوں کے وار سے قتل کیا۔
بیٹی نے جب ماں کی حالت دیکھی تو اُس نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی جس پر سفاک باپ نے 14 سالہ زینا بنت داؤد کو بھی چھریوں کے وار سے شدید زخمی کیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واردات کے بعد قاتل 42 سالہ دائود یوسف نے خود کو چھریاں مار کر اپنی کلائیاں کاٹ لیں، خون بہہ جانے کی وجہ سے اُسے بھی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ بیٹی اور ملزم کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
Comments
0 comment