سلمان خان کے باڈی گارڈ کے بیٹے کی فلموں میں انٹری

سلمان خان کے باڈی گارڈ کے بیٹے کی فلموں میں انٹری

سلمان خان کے باڈی گارڈ کے بیٹے ابیر سنگھ جلد فلمی دنیا میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
سلمان خان کے باڈی گارڈ کے بیٹے کی فلموں میں انٹری

Webdesk

|

13 Sep 2026

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان کے باڈی گارڈ کے بیٹے ابیر سنگھ جلد فلمی دنیا میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیرا کے نام سے مشہور سلمان خان کے دیرینہ باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی کے بیٹے ابیر سنگھ جلد ہی ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابیر سنگھ کے فلم انڈسٹری میں انٹری سے متعلق کئی برسوں سے خبریں زیر گردش تھیں۔فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق ابیر فلم ٹارزن سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گے اور اس فلم میں سورج پنچولی بھی شامل ہوں گے۔

 میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ فی الحال اس پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات محدود ہیں اور یہ بات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے کہ کیا سلمان خان اس فلم کو پروڈیوس کریں گے یا کسی اور حیثیت سے اس کے ساتھ منسلک ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!