4 hours ago
واٹس ایپ اسٹیٹس ویڈیوز کو اب ڈبل اسپیڈ سے دیکھنا ممکن
Webdesk
|
13 Sep 2026
اگر واٹس ایپ اسٹیٹس ویڈیوز کی رفتار سست محسوس ہوتی ہے تو اب آپ انہیں بہت تیزی سے دیکھ سکیں گے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب آپ واٹس اسٹیٹس ویڈیوز کو ڈبل اسپیڈ سے پلے کرسکیں گے۔
اس کے لیے اپنی انگلی کو کسی اسٹیٹس ویڈیو کے دائیں جانب رکھیں گے تو وہ ڈبل اسپیڈ سے پلے ہوگی۔انگلی اٹھا لیں گے تو اسٹیٹس کی رفتار معمول پر آجائے گی۔یعنی کسی قسم کی سیٹنگ یا سوئچ ٹرن آن یا آف کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ نیا فیچر آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں نظر آیا ہے۔اسٹیٹس ویڈیوز کو عام طور پر دیکھنے میں کافی وقت لگتا ہے اور اگر متعدد کانٹیکٹس کی جانب سے ویڈیوز کو اسٹیٹس میں پوسٹ کیا گیا ہے تو کافی وقت لگ جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اسپیڈ کنٹرول فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔بس اسکرین کے دائیں جانب کسی بھی جگہ کو انگلی سے دبا کر رکھیں تو پلے بیک اسپیڈ میں 2x اضافہ ہو جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ہر ویڈیو اسٹیٹس پر کام کرے گا۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
Comments
0 comment