پڑوسیوں کے طعنوں سے تنگ آکر سفاک باپ اور چچاؤں نے ذہنی معذور لڑکی کو قتل کردیا

پڑوسیوں کے طعنوں سے تنگ آکر سفاک باپ اور چچاؤں نے ذہنی معذور لڑکی کو قتل کردیا

لڑکی کی لاش کو دفنا دیا گیا تھا ، ملزمان گرفتار
پڑوسیوں کے طعنوں سے تنگ آکر سفاک باپ اور چچاؤں نے ذہنی معذور لڑکی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

4 May 2025

لاہور: پڑوسیوں کے طعنوں سے تنگ آکر باپ اور چچاؤں نے ملکر ذہنی معذور لڑکی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں محلے والوں کے طعنوں سے تنگ آکر ایک باپ اور اس کے دو بھائیوں نے اپنی 15 سالہ ذہنی معذور بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور بتایا کہ سدرہ نامی لڑکی، جو ذہنی معذور تھی، اکثر گھر سے بھاگ جایا کرتی تھی۔  

متوفیہ کے والد ملزم بشیر دو چچا عمران و جبار نے اعتراف کیا کہ محلے والوں کے طعنوں سے تنگ آکر انہوں نے غصے میں آکر لڑکی کو گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا۔  

ملزمان نے رات کے اندھیرے میں لاش کو قریبی قبرستان میں دفنا دیا۔  

تھانہ کوٹ لکھپت* پولیس نے واقعے کی تحقیات کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ** کے مطابق، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!