1 hour ago
پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے باہر خودکش دھماکا، 3 دہشت گرد ہلاک، 3 جوان شہید
ویب ڈیسک
|
24 Nov 2025
پشاور کے صدر علاقے میں پیر کی صبح فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر دہشتگرد حملے کے بعد کم از کم دو دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
پولیس کے مطابق دھماکوں کے فوراً بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ سدر روڈ اور سنہری مسجد روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک دھماکا ایف سی ہیڈکوارٹر کے داخلی دروازے پر جبکہ دوسرا دھماکا موٹر سائیکل اسٹینڈ میں خودکش حملے کے ذریعے کیا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ بعد ازاں کارروائی کے دوران تیسرے حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا گیا۔
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تصدیق کی کہ تینوں دہشتگرد سیکورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں مارے گئے، اور ان کی بڑی تباہی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔
واقعے میں تین ایف سی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔ حملے میں تین شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
امدادی ٹیمیں اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور ٹریفک مکمل طور پر معطل رہی۔
Comments
0 comment